22 جنوری 2014 - 20:30
بثیہ شعبان: وہابیت کے پھیلاؤ پر انتباہ

شام کے صدر کی مشیر نے وہابیت کے پھیلاؤ کی بابت خبردار کیا ہے۔

 ابنا: بثیہ شعبان نے المیادین ٹی وی سے گفتگو میں کہا ہے کہ  وہابیت، شام اور ساری دنیا کے لئے خطرناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ملکوں کو انتہا پسندانہ مکتب فکر وہابیت کے مقابلے میں شام کی حمایت کرنی چاہیئے تا کہ یہ انتہا پسندانہ طرز فکر مزید نہ پنپ سکے۔ بثینہ شعبان نے جنیوا ٹو کانفرنس کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شام کے حالات سدھارنے کے لئے ضروری ہے کہ دہشتگردوں کی مالی اور فوجی امداد بند کی جائے لہذا ضروری ہے کہ جنیوا ٹو کانفرنس میں ممالک یہ عہد کریں کہ وہ شام میں سرگرم عمل دہشتگردوں کی مالی اور فوجی امداد بند کردیں گے۔ واضح رہے کہ شام میں سرگرم عمل دہشتگردوں کو امریکہ، سعودی عرب، صیہونی حکومت، ترکی اور قطر کی حمایت حاصل ہے۔

.......

/169