اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اطلاعات کے مطابق سوئٹزرلینڈ میں جس عمارت میں جنیوا ۲ کانفرنس چل رہی تھی اس عمارت کے باہر شامی صدر بشار الاسد کے حامیوں نے شام کی موجودہ حکومت کے حق میں دھرنا دیا۔دھرنا دینے والوں نے بشار الاسد اور حسن نصر اللہ کی تصاویر اٹھا کر عربی غربی ممالک کی حمایت میں شام کے اندر سرگرم دھشتگردوں کے ساتھ اپنی مخالفت کا اظہار کیا۔




