ابنا: شام میں آزاد آرمی سے موسوم دھشتگرد گروہ نے اس ملک کے جنوب میں شامی باشندوں کے لئے انسان دوستانہ امداد پر ہاتھ صاف کردیا ہے۔ فارس نیوز کے ساتھ گفتگو میں شام کے مقامی باشندے نے مسلح دھشتگرد عناصر کی جانب سے دمشق کے مضافاتی علاقوں "بیت سحم" اور "ببیلا" میں سخت ترین حالات میں زندگی گزارنے والے شامی باشندوں کے لئے انسان دوستانہ امداد کے غائب ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دھشتگردوں نے اس سے قبل بھی شامی باشندوں کے گھریلو سامان اور ان کے لئے آنے والی انسان دوستانہ امداد پر ڈاکہ ڈالا ہے۔ دوسری جانب شام میں دھشتگردوں کے درمیان آپسی لڑائی کا سلسلہ بھی جاری ہے اور دھشتگرد عناصر شام میں اپنی پے در پے ناکامی کو دیکھتے ہوئے آپس میں الجھ پڑے ہیں جبکہ شامی فوج نے اس ملک کے کئی علاقوں کو دھشتگردوں سے خالی کروالیا ہے ، ہونے والے جھڑپوں میں دھشتگردوں کو بڑے جانے نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔مشرق وسطی کے امور کے ماہرین کا کہنا ہے کہ جنیوا ٹوعالمی اجلاس کے موقع پردھشتگردوں نے اپنی کاروائیاں تیز کردی تھیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
21 جنوری 2014 - 20:30
News ID: 499172
شام میں آزاد آرمی سے موسوم دھشتگرد گروہ نے اس ملک کے جنوب میں شامی باشندوں کے لئے انسان دوستانہ امداد پر ہاتھ صاف کردیا ہے۔