ابنا: شام کے مرکزي صوبے حمص کے شہر تل شور ميں کم سے کم چار سو دہشتگردوں نے اپنے ہتھيار ڈال ديئے اور مسلح کاروائيوں ميں حصہ نہ لينے کا عہدنامہ بھرنے کے بعد انہيں عام زندگي گرارنے کي اجازت دے دي گئي-
دمشق يونين کونسل کے علاقے بيت سحم اور ببيلا ميں بھي متعدد دہشتگردوں نے خود سپردگي کرتے ہوئے ہتھيار فوج کے حوالے کرديئے- خودسپردگي کرنے والے افراد کا کہنا تھا کہ انہوں نے دھوکہ کھايا ہے اور دہشتگردوں کے اصل مقاصد کا علم ہونے کے بعد انہوں نے خود کو فوج کے حوالے کرنے کا فيصلہ کيا ہے-
شام کے مختلف علاقوں ميں مقامي آشتي گروہوں کي تشکيل کے بعد سيکڑوں مسلح دہشتگردوں نے اپنے ہتھيار پھينک کر عام زندگي گزارنے کا فيصلہ کيا ہے-
ايک اور اطلاع يہ ہے کہ شمالي شام کے صوبے حلب کے علاقوں، شيخ نجار، حريتان، بزاعہ، رسم العبود، حميت البلاط اور دير حافر ميں شام کے ساتھ لڑائي ميں تمام کے تمام دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہيں-
شامي فوج نے حلب کے علاقوں صاخورہ، الانصاري، ديرجمال، حيدريہ ، بستان القصر، کاسيلو ، مرجہ اور بني زيد ميں درجنوں دہشتگردوں کو موت کے گھاٹ اتار ديا ہے-
جنوبي شام کے شہر درعا ميں بھي فوج نے دہشتگردوں کے خلاف سرچ آپريشن جاري رکھتے ہوئے سلمان، صيدا اور عتمان ماني علاقے ميں دہشتگردوں کے کئي ٹھکانوں کا پتہ لگانے کے بعد انہيں تہس نہس کرديا ہے-
مشرقي شام کے صوبے دير الزور سے ملنے والي خبروں کے مطابق شامي فوج نے دہشتگردوں کي بنائي ہوئي ايک سرنگ کا پتہ لگانے کے بعد اسے بھي تباہ کرديا ہے-
ديرالزور ميں دہشتگردوں کے مختلف ٹھکانوں پر فوج کے حملوں ميں بڑي تعداد ميں دہشتگرد مارے گئے ہيں-
دراين اثنا اطلاعات ہيں کہ شام ميں لڑنے والے برطانوي دہشتگرد اپنے ملک واپس جا کر دہشتگردانہ کاروائيوں کا ارادہ رکھتے ہيں-اس بات کا انکشاف گزشتہ دنوں داعش نامي گروپ سے عليحدہ ہونے والے ايک دہشتگرد نے ڈيلي ٹيلگراف کو اپنے ايک انٹرويو کے دوران کيا تھا- اس خبر کے سامنے آنے کے بعد برطانوں وزير برائے بين الاقوامي ترقي، نے کہا ہے کہ برطانوي حکومت اس بات کو يقيني بنانے کي کوشش کر رہي ہے کہ شام سے انتہا پسندوں کو برطانيہ تک پہنچنے سے روکا جائے- ان کا يہ بيان ايسے وقت ميں سامنے آيا ہے جب شام ميں دہشتگردي کرنے والے برطانوي شہريوں کو وطن واپسي پر گرفتار کيا جا رہا ہے- اب تک گرفتار ہونے والوں ميں متعدد پاکستاني نژاد شہري بھي شامل ہيں- ايک روز قبل ايک پاکستان نژاد برطانوي شہري کو برمنگھم سے گرفتار کيا ہے-
.......
/169