21 جنوری 2014 - 20:30
ضاحیہ میں گزشتہ روز خودکش حملہ کرنے والے عامل کی شناخت ہو گئی+تصویر

ضاحیہ کے علاقہ حارہ حریک میں گزشتہ روز کار بم دھماکے کے عامل کی باقی ماندہ نشانیوں سے اس کی شناخت ہو گئی ہے۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ الاخبار لبنان نے ضاحیہ کے علاقے حارہ حریک میں ہونے والے گزشتہ روز بم دھماکے کے عامل کی باقی ماندہ نشانیوں سے اس کی شناخت ہو گئی ہے۔خود کش حملہ آور کے شناختی کارڈ کے باقی ماندہ ٹکڑوں سے پتا چلا ہے کہ یہ خود کش حملہ آور ادیب محمد طلیس نامی شخص تھا جو بریتال کا رہنے والا تھا اور اس کا تعلق دھشتگرد ٹولہ جبھۃ النصرہ سے تھا۔ واضح رہے کہ بیروت کے جنوبی علاقے شہر ضاحیہ کے علاقے حارہ حریک میں گزشتہ روز اس خود کش حملہ آور نے کاربم کے ذریعے ایک بھیانک دھماکہ کر کے ۴ افراد کو شہید اور ۳۶ کو زخمی کر دیا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲