ابنا: وزیر انٹلجنس، سید محمود علوی نے آج یمن میں شہید ہونے والے ایرانی سفارتکار ابوالقاسم اسدی کی آخری رسومات میں کہا کہ تکفیری گروہ، اس سے کہیں زیادہ حقیر ہیں کہ وہ اسلامی جمہوریہ ایران کے سامنے آسکیں اور ایران کے لئے مشکل پیدا کرسکیں۔ واضح رہے کہ یمن میں ایرانی سفارتکار ابوالقاسم اسدی کو تکفیریوں نے شہید کردیا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے دہشتگردانہ اقدامات، ایران کی سفارتی کامیابیوں پر بے تشخص عناصر کی بوکھلاہٹ کا مظہر ہیں۔ شہید ابوالقاسم اسدی، یمن میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے میں مالی اور کونسلی امور کے ذمہ دار تھے۔ انہیں آج تہران میں سپرد خاک کردیا گيا۔
.......
/169