21 جنوری 2014 - 20:30
مستونگ کوئٹہ زائرین سانحہ پر شیعہ علماء کونسل کا اظھار افسوس و 3روزہ سوگ

نمائندہ ولی فقیہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے مستونگ کوئٹہ زائرین کی بس پر ہونیوالے بم حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے جانی نقصان پر دلی افسوس کا اظہارکیا.

ابنا: شیعہ علماء کونسل پاکستان نے سانحہ کے سوگ میں 3روزہ سوگ کا اعلان کیا . سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے سانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ دہشت گردوں پر آہنی ہاتھ ڈالا جائے. نمائندہ ولی فقیہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کوئٹہ میں ایران سے پاکستان آنیوالی زائرین کی بس پر ہونے والے دہشت گردی کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ پورا ملک دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے ، پورا ملک دہشت گردی کی آگ میں جل رہاہے اس لئے حکومت کو چاہیے کہ دہشت گردی کے تدارک کیلئے عملی اقدامات اٹھائے اس موقع پر انہوں نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر بھی دلی دکھ کا اظہار کیاہے۔شیعہ علماء کونسل پاکستان نے بھی سانحہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے 3روزہ سوگ کا اعلان کیاہے ۔ اپنے مذمتی بیان میں شیعہ علماء کو نسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے کہاہے کہ بے یارو مددگارمسافروں سمیت ملک میں کسی کی جان محفوظ نہیں ہے اور پورا ملک دہشت گردوں کے رحم و کرم پر ہے۔ اس لئے اب حکومت کو چاہیے کہ فوراً دہشت گردی کے خاتمے کیلئے دہشت گردوں کے سرپرستوں پر آہنی ہاتھ ڈالے۔

.......

/169