21 جنوری 2014 - 20:30
حرم مطہر حضرت معصومہ(س) میں تین روزہ مجلس عزا کا انعقاد

سانحہ مستونگ پردل خون کے آنسوں رو رہا ہے آج پھر یزیدیوں نے کار یزیدی انجام دے کرکئی حسینیوں کو خاک وخوں میں غلطاں کیا.

ابنا: سید ناصر عباس نقوی انقلابی نےسانحہ مستونگ پر شدید غم وغصہ کا اظہا ر کرتے ہوئےکہا ہے کہ سانحہ مستونگ پر دل خون کے آنسوں رو رہا ہے آج ایک بار پھر یزیدیوں نے کار یزیدی انجام دیا اور حسینی سیدالشہدا کی سیرت کو اپناتے ہوئے درجه شہادت تک پہنچے – انہوں نے مزید کہا کہ نائرین امام حسین کے کاروان پر حملہ ان نام نہاد مسلمانوں کی اسلام دشمنی کا واضح ثبوت اور کھلی درندگی ہے ۔ شعبہ خدمت زائرین کے مسئول برادر سید ناصر عباس نقوی انقلابی نے کہا  کہ تاریخ کے اوراق اس طرح کے سانحات  سے سیاہ ہیں اور بنی عباس کے دور سے لے کر آج تک ظلم و یربریت کے باوجود زائرین نے قربانیاں دے کر زیارتیں کی ہیں یہ بم دھماکے اور خودکش حملے زائرین کے عزم میں رکاوٹ نہیں بن سکتے- انہوں نے متاثرین سے اظہا ر ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ علامہ ساجد نقوی کی جانب سے تین روزہ سوگ کے اعلان پر لبیک کہتے ہوئے حرم مطہر حضرت معصومہ میں تین روزہ مجلس عزا کا انعقاد کیا جائے گا.

.......

/169