21 جنوری 2014 - 20:30
زائرین کی بس پر خودکش حملے کی پر زور مذمت کرتے ہیں، سید اظہار بخاری

جعفریہ یوتھ کے مرکزی ناظم اعلٰی کا پشاور میں شہید مولانا عالم موسوی کے جنازے میں خصوصی شرکت کے بعد اسلام آباد واپسی پر جاری اپنے ایک مذمتی بیان میں کہنا ہے کہ 24 جنوری کو ملک گیر احتجاج کیا جائیگا۔

ابنا: جعفریہ یوتھ کے مرکزی ناظم اعلٰی کا پشاور میں شہید مولانا عالم موسوی کے جنازے میں خصوصی شرکت کے بعد اسلام آباد واپسی پر جاری اپنے ایک مذمتی بیان میں کہنا ہے کہ 24 جنوری کو ملک گیر احتجاج کیا جائیگا۔زائرین کی بس پر خودکش حملے کی پر زور مذمت کرتے ہوئے ملک گیر احتجاج و سوگ کا اعلان کرتے ہیں، سید اظہار بخاری اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل کے دستوری یوتھ ونگ، جعفریہ یوتھ کے مرکزی ناظم اعلٰی سید اظہار بخاری نے مستونگ کے علاقے میں ایک مرتبہ پھر زائرین کی بس کو تکفیری دہشت گردوں کی جانب سے نشانے بنانے اور ابتک 22 سے زائد زائرین کی شہادت پر شدید رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے علامہ سید ساجد علی نقوی کے حکم پر تین روزہ سوگ اور 24 جنوری کو ملک گیر یوم احتجاج منانے کا اعلان کیا ہے۔ انکا مزید کہنا ہے نوجوانان ملت جعفریہ اپنے محبوب قائد کے کسی بھی حکم پر لبیک کہتے ہوئے شیعہ نسل کشی کیخلاف فیصلہ کن احتجاجی تحریک چلانے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔

.......

/169