ابنا: پاکستان کے صوبے سندھ کے مرکز کراچی کے علاقے قیوم آباد میں فائرنگ سے 3پولیو ورکرزجاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔ کراچی سے ہمارے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ کراچی ایسٹ کے علاقے قیوم آباد میں مسلح موٹر سائیکل سوار ملزمان نے پولیو ورکرز پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں3 ورکرز جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کے بعد 2 ورکرز لاپتہ ہیں، امکان ہے فائرنگ کے خوف سے دونوں پولیوورکرز کہیں چھپ گئے ہوں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر جناح اسپتال سیمی جمالی کے مطابق 2خواتین سمیت 3افراد اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑگئے تھے، زخمیوں میں ایک راہ گیر اور پولیو ورکرشامل ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان میں ایک عرصے سے پولیو ٹیموں کو نشانہ بنایا جارہا ہے اور گذشتہ دنوں پاکستان کے صوبے خیبر پختونخواہ میں بھی پولیو ورکز پر حملے ہوئے ہیں۔ پاکستان میں دھشتگرد عناصر اور جرائم پیشہ گروپس یہ سمجھتے ہیں کہ پولیو مہم ان کی جاسوسی کے لئے انجام دی جاتی ہیں۔ جبکہ پاکستان میں پولیو وائرس موجود ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
20 جنوری 2014 - 20:30
News ID: 498803
پاکستان کے صوبے سندھ کے مرکز کراچی کے علاقے قیوم آباد میں فائرنگ سے 3پولیو ورکرزجاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔