19 جنوری 2014 - 20:30
ایران کے وزیر خارجہ کا دورۂ ترکمنستان

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ جناب محمد جواد ظریف، ایران ترکمنستان کے مشترکہ اقتصادی کمیشن کے تیرہویں اجلاس میں شرکت کیلئے ترکمنستان کے دورے پر عشق آباد پہنچے میں۔

ابنا: یہ دو روزہ اجلاس ایران اور ترکمنستان کے وزرائے خارجہ کی زیر صدارت منعقد ہورہا ہے۔ اس سے قبل اس سلسلے کا بارہواں اجلاس، گذشتہ سال اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں منعقد ہوا تھا جس میں فریقین کی جانب سے مختلف شعبوں میں متعدد سمجھوتوں پر دستخط کئے گئے تھے۔عشق آباد اجلاس کے موقع پر دونوں ملکوں کے تجارتی وفود کے درمیان بھی مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیلئے  کئی نشستیں ہوں گی۔

.......

/169