ابنا: تفصیلات کے مطابق بنوں کے علاقے کینٹ میں میرانشاہ روڈ پر آمندی چیک پوسٹ کے قریب سیکیورٹی فورسز کا قافلہ گزر رہا تھا کہ دھماکا ہوگیا، دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز سے پورا شہر لرز اٹھا۔ سیکیورٹی فورسز کے شہید اہلکاروں کی لاشوں اور زخمیوں کو سی ایم ایچ بنوں منتقل کردیا گیا ہے، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، تاہم سیکیورٹی فورسز کے علاوہ کسی بھی شخس کو جائے وقوعہ اور اسپتال میں جانے کی اجازت نہیں۔ فورسز کے قافلے کے قریب نجی گاڑیوں میں سے کسی ایک گاڑی میں بارودی مواد موجود تھا جسے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے تباہ کیا گیا اور اس میں 40 سے 50 کلو گرام دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا ہے۔سیکورٹی فورسز کی جانب سے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کیا جارہا ہے ہیں جبکہ جائے وقوعہ کے قریب کھڑی نجی گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو حراست میں لے کر ان سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد نے سیکیورٹی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ فورسز پر حملوں کی کاررائیوں میں مزید تیزی آئے گی۔ واضح رہے کہ ہر اتوار کو اس علاقے میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے گزرتے ہیں اور اس سلسلے میں بنوں میرانشاہ روڈ پر مکمل کرفیو نافذہوتا ہے۔.......
/169