اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ابنا۔ یمن کے شہر صنعا میں گزشتہ روز اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتکار ابو القاسم اسدی کو دھشتگردوں نے گولی مار کر شہید کر دیا۔ اطلاعات کے مطابق ایران کے سفارتکار ظہر بعد اپنی گاڑی سے جا رہے تھے کہ اچانک ان پر فائرنگ کر دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے تھے حادثہ کے فورا بعد انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا لیکن شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ کچھ گھنٹوں بعد شہید ہو گئے۔ایران کے وزارت خارجہ کی طرف سے اس حادثہ کی شدید مذمتایران کی وزارت خارجہ نے یمن میں ایرانی سفارتکار کو شہید کئے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس اقدام کو وحشیانہ قرار دیا ہے۔ایران کے دفتر خارجہ سے جاری کئے جانے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ آنحضرت(ص) کی مبارک ولادت باسعادت اور ہفتۂ وحدت کے موقع پر اس قسم کے مذموم و شرمناک اقدام سے تکفیری دہشتگردوں کی انتہا پسندانہ خصلت و ماہیت کا بخوبی پتہ چلتا ہے جو دشمنوں کے ناپاک عزائم کو پورا کرنے کیلئے مسلمانون کے اتحاد و یکجہتی کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ اس بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس قسم کے جارحانہ و دہشتگردانہ اقدامات سے مسلمانان عالم اور خاصطور سے اسلامی ملکوں منجملہ ایران اور یمن کے مسلمان عوام کے، تکفیری آلۂ کار عناصر کے خلاف عزائم اور زیادہ مضبوط ہوں گے اور عالمی سطح پر ان دہشتگرد گروہوں سے نفرت و بیزاری میں اضافہ ہوگا۔ ایران کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں اس قسم کے واقعات پر عالمی سطح پر سخت ردعمل کا اظہار کئے جانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اس سلسلے میں حکومت یمن کے فوری اور ٹھوس اقدامات کا مطالبہ کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
18 جنوری 2014 - 20:30
News ID: 498145
یمن کے شہر صنعا میں گزشتہ روز اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتکار ابو القاسم اسدی کو دھشتگردوں نے گولی مار کر شہید کر دیا۔