18 جنوری 2014 - 20:30
یمن میں ایرانی سفارتکار کی شہادت مسترد

یمن کے دارالحکومت صنعا میں مسلح حملہ آوروں نے ایک ایرانی سفارت کار کو فائرنگ کا نشانہ بنایا ہے۔

ابنا: یمن کے دارالحکومت صنعا میں مسلح حملہ آوروں نے ایک ایرانی سفارت کار کو فائرنگ کا نشانہ بنایا ہے۔ فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق مسلح افراد نے آج یمن کے دارالحکومت صنعا میں ایران کے سفارت خانے کے آکاؤنٹس آفیسر کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ذرائع نے اس ایرانی سفارت کی شہادت کے حوالے سے بعض خبری ذرائع کی رپورٹوں کو مسترد کردیا ہے۔  اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی سفارت کار کو صنعا کے ہسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔ عینی شاہدوں کے مطابق ایران کے اس سفارت کار کو اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا جب وہ اپنے گھر سے سفارت خانے جارہے تھے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی یمن کے دارالحکومت صنعا میں ایک ایرانی سفارت کار کو اغواء کرلیا گیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲