18 جنوری 2014 - 20:30
یمن میں ایرانی سفارتکار پر ہوئے حملے کی شدید مذمت

ایران کے دفتر خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے یمن کے دارالحکومت صنعا میں ایرانی سفارتکار پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

ابنا: ایران کے دفتر خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے یمن کے دارالحکومت صنعا میں ایرانی سفارتکار پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ انھوں نے ایک بیان میں تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ صنعا کے ایک روڈ پر کل ہونے والے اس حملے میں یہ ایرانی سفارتکار شدید طور پر زخمی ہوا ہے جس کا اسپتال میں علاج جاری ہے۔ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ اس دہشتگردانہ حملے کے بارے میں یمنی حکام سے گفتگو جاری ہے اور صحیح صورت حال کا بعد میں اعلان کیا جائے گا۔واضح رہے کہ مسلح افراد اس ایرانی سفارتکار کو صنعا میں اغوا کرنے کی کوشش کررہے تھے مگر سفارتکار کی جانب سے استقامت کے بعد، مسلح افراد نے اس سفارتکار پر فائرنگ کردی۔ ابھی تک یمنی حکام کی جانب سے اس سلسلے میں کسی قسم کا ردعمل ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ گذشتہ سال بھی صنعا میں ایک ایرانی سفارتکار کو مسلح افراد نے اغوا کرلیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲