ابنا: برطانیہ میں اسکولوں کے سینکڑوں اساتذہ اور اسٹاف پر اسکول کے بچوں کے ساتھ جنسی تشدد کا الزام ہے۔ پریس ٹی وی کے مطابق بی بی سی ریڈیو نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ 959 برطانوی اساتذہ سن 2008 سے لے کر 2013 تک عرصے میں اسکول کے بچوں پر جنسی تشدد کرنے کے الزام میں بر طرف کر دیئے گئے لیکن ان میں سے صرف 254 کو پولیس کے حوالے کیا گیا ہے۔ دوسری جانب حکام بالا کی جانب سے ایسے تمام اساتذہ کی فہرست طلب کی گئی کہ جو جنسی تشدد میں ملوث رہے ہیں لیکن مقامی حکام نے صرف 137 افراد کے نام جاری کئے ہیں۔ برطانوی حکام نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے خبر دار کیا ہے کہ ایسے افراد کی تعداد اندازے سے کہیں زیادہ ہے۔ ادھر اساتذہ کی مختلف تنظیموں نے ان واقعات کی مذمت کرتے ہوئے ان افراد کے خلاف قانون پر عمل در آمد کا مطالبہ کیا ہے تاکہ یہ افراد کیفر کردار تک پہنچ سکیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
15 جنوری 2014 - 20:30
News ID: 497485
برطانیہ میں اسکولوں کے سینکڑوں اساتذہ اور اسٹاف پر اسکول کے بچوں کے ساتھ جنسی تشدد کا الزام ہے۔