15 جنوری 2014 - 20:30
جنیوا ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد سے ایران کے حالات بدل جائیں گے

صدر مملکت نے خام تیل کی فروخت ميں کمی پر رہبر انقلاب اسلامی اور حکومت ایران کی ٹھوس توجہ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ خام تیل کی فروخت میں کمی، قدم بہ قدم اور تدریجی طور پر انجام پائے گی۔

ابنا: مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے آج جنوب مغربی ایران کے صوبے خوزستان کے اپنے دورے کے آخری دن ایران کے تیل کی صنعت کے کارکنوں اور دارخوین تیل کی تنصیبات کے مینیجرز اور کارکنوں کے اجتماع میں کہا کہ تیل اور گیس کے مشترکہ سیکٹرز میں پیداورا ميں تیزی لائے جانے کی ضرورت ہے اور حکومت اس سلسلے میں اپنی تمام تر توانائیوں کے ساتھ وزارت پٹرولیم کی حمایت کرتی رہے گی۔ صدر مملکت نے خام تیل کی فروخت ميں کمی پر رہبر انقلاب اسلامی اور حکومت ایران کی ٹھوس توجہ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ خام تیل کی فروخت میں کمی، قدم بہ قدم اور تدریجی طور پر انجام پائے گی۔ جناب حسن روحانی نے کہا کہ سیاسی اور بین الاقوامی حالات میں بہتری آرہی ہے اور آئندہ دنوں میں جنیوا ایٹمی معاہدے کے ابتدائی مرحلے پر عملدر آمد کے ساتھ ہی نئے حالات پیدا ہوں گے اور ایران کی ترقی و پیشرفت کی راہ ميں حائل ناروا اورغیر قانونی پابندیاں ختم ہوجائیں گي۔ انہوں نے کہا کہ ایٹمی مذاکرات ميں اسلامی جمہوریۂ ایران کی ریڈ لائن، ایران کے قومی مفادات اور سلامتی ہے کہ جس کی دقیق طور پر مراعات کی گئی ہے اور آئندہ بھی کی جائے گي۔ صدر مملکت ڈاکٹر روحانی نے مزید کہا کہ صوبۂ خوزستان کے تیل اور گیس کا تعلق تمام ملت ایران سے ہے لیکن اس علاقے میں اس کی پیداوار کے سبب یہاں کے مقامی عوام کے مسائل بھی ہیں کہ جنہیں حل کئے جانے کی ضرورت ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲