15 جنوری 2014 - 20:30
چیچنیا کے صدر نے محمد نام رکھنے پر انعام دینے کا اعلان کیا

جمہوریہ چیچنیا کے صدر رمضان قاضی روف نے اعلان کیا ہے کہ پیدا ہونے والے بچے کا نام آنحضرت(ص) کے نام پر محمد رکھے جانے پر اسے انعام سے نوازا جائے گآ۔

ابنا: چیچنیا کے صدر نے کہا کہ جو لوگ اپنے نومولود بچوں کے نام نبی آخر الزمان محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے نام پر رکھیں گے انہیں ایک ہزار ڈالر کا ہدیہ پیش کیا جائے گا۔جشن میلادالنۖبی کے سلسلے میں رمضان قاضی رؤف نے کہا کہ ایک ہزار ڈالر کا ہدیہ ان کی والدہ کی طرف سے پیش کیا جائے گا کیونکہ یہ خیال بنیادی طور پر والدہ نے ہی پیش کیا ہے، اعلان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جو اپنی بیٹیوں کے نام امہات المومنین کے ناموں پر رکھیں گے ان کے والدین کو بھی ایک ہزار ڈالر ہدیہ پیش کیا جائے گا۔ اس اعلان پر چیچنیا کے مسلمان خاندانوں میں خوشگوار رد عمل سامنے آیا ہے۔.......

/169