15 جنوری 2014 - 20:30
کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات

پاکستان کے صوبے سندھ کے شہر کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پر تشدد کے واقعات میں 2 پولیس اہلکاروں اور خاتون سمیت 4 افراد ہلاک جبکہ ایک پولیس اہلکار اور ایک راہگیر زخمی ہوگیا۔

ابنا: پاکستان کے صوبے سندھ کے شہر کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پر تشدد کے واقعات میں 2 پولیس اہلکاروں اور خاتون سمیت 4 افراد ہلاک جبکہ ایک پولیس اہلکار اور ایک راہگیر زخمی ہوگیا۔ذرائع کے مطابق نیو کراچی کے علاقے میں شفیق موڑ پر، گشت پر معمور تیموریہ تھانے کی پولیس وین کو     نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گئے۔فائرنگ کے نتیجے میں وین میں سوار 2 پولیس اہلکار موقع پر ہی ہلاک ،جبکہ ایک پولیس اہلکار اور ایک راہگیر زخمی ہوگئے۔لاشوں اور زخمیوں کوعباسی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔دوسری جانب شاہراہ فیصل پر کارساز کے قریب گاڑی پر فائرنگ میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ جاں بحق شخص کی شناخت نہیں ہو سکی۔ اْدھر بلدیہ ٹاون کے علاقے رشید آباد میں گھر سے ایک خاتون کی لاش ملی ہے۔دوسری جانب کراچی میں ڈی آئی جیز کے تبادلے روک دیئے گئے۔ گزشتہ روز ڈی جی رینجرز نے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے ملاقات میں کراچی پولیس میں ہونے والی تقرریوں اور تبادلوں پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔242