14 جنوری 2014 - 20:30
عراق عالمی اداروں میں سعودی دہشت گردی کے ثبوت پیش کرے گا

عراقی پارلیمنٹ کے ایک نمائندے نے کہا ہے کہ سعودی عرب دہشت گردوں کی بھر پور حمایت کررہا ہے اور عراقی حکومت نے علاقائی ممالک کو اس سلسلے میں اہم شواہد پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ابنا: عراقی پارلیمنٹ کے ایک نمائندے علی شلاۃ نے کہا ہے کہ سعودی عرب دہشت گردوں کی بھر پور حمایت کررہا ہے اور عراقی حکومت نے علاقائی ممالک کو اس سلسلے میں اہم شواہد پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

العالم کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ عراقی حکومت کے پاس ایسے شواہد ہیں جن سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ سعودی عرب دہشت گردوں کی بڑے پیمانے پر حمایت اور انھیں ہتھیار اور مالی مدد فراہم کررہا ہے. انھوں نے کہا کہ عراقی حکومت ان شواہد کو عالمی اداروں اور علاقائي ممالک کو پیش کرےگی۔.......

/169