14 جنوری 2014 - 20:30
تقریب مذاہب کونسل ، اسلامی اتحاد تک رسائی کا راستہ

عالمی ادارہ برائے تقریب مذاہب اسلامی کے سربراہ نے کہا ہے کہ یہ ادارہ مسلمانوں میں اتحاد تک رسائی کا ایک راستہ ہے۔

ابنا: عالمی ادارہ برائے تقریب بین المذاہب کی عالمی کونسل کے سربراہ آيۃ اللہ "محمد علی تسخیری" نے تہران میں روس کی سائنس اکیڈمی کی مشرقیات انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ " ویتالی نائو مکین" کے ساتھ ملاقات میں مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے، مختلف مسائل کے بارے میں اس ملک کےموقف کو سراہا۔۔ عالم اسلام کے امور میں رہبرانقلاب اسلامی کے مشیر آیۃ اللہ تسخیری نے عالم اسلام کے درمیان اتحاد قائم کرنے اور مذہبی منافرت کا خاتمہ کرنے کے اس کونسل کے اقدامات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور روس کے درمیان مشترکہ تعاون اور خاص طور پر شام کے بحران کے بارے میں روس کے تعمیری مذاکرات نے اس ملک کے خلاف ہونے والی بہت سی سازشوں کو ناکام بنا دیا۔ اس ملاقات میں روس کی سائنس اکیڈمی کے مشرقیات انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ نے بھی کہا کہ موجودہ حالات میں کہ جب مسلمانوں میں آپس میں  اور حتی دیگر ادیان کے ساتھ پائی جانے والی نفرت اور دشمنی بڑھتی جا رہی ہے ایسے میں تقریب مذاہب اسلامی کونسل کی سرگرمیاں، انتہائی اہم اور ضروری ہوجاتی ہیں۔

.......

/169