ابنا: روئٹرس کے مطابق يورپي يونين کي خارجہ پاليسي کي انچارج کيتھرن ايشٹن نے جو ايران اور پانچ جمع ايک گروہ کے درميان ہونے والے مذاکرات کي کوآرڈينيٹر ہيں کہا کہ وہ آئندہ چند ہفتے ميں ايران کا دورہ کرنے والي ہيں.کيتھرن ايشٹن اس وقت کويت کے دورے پر ہيں اور انہوں نے کويت کے وزير خارجہ شيخ صباح الخالد الاحمد الصباح سے ملاقات اور گفتگو کي ہے.اس سے پہلے ايران کے نائب وزير خارجہ عباس عراقچي نے اتوار کے روز کہا تھا کہ وزيرخارجہ محمد جواد ظريف نے کيتھرن ايشٹن کو تہران آنے کي دعوت دي ہے۔واضح رہے کہ ايران اور پانچ جمع ايک گروپ کے نمائندوں نے اتوار کي رات اس بات پر اتفاق کا اعلان کيا تھا کہ جنيوا ميں چوبيس نومبردوہزار تيرہ کو ہونے والے سمجھوتے پر آئندہ بيس جنوري سے عمل درآمد شروع کرديں گے.
.......
/169