12 جنوری 2014 - 20:30
ملت ایران کی عظمت اور سربلندی کے مقابلے میں دشمن ہرگز نہیں ٹھہر سکتا۔ آیت اللہ محمد رضا ناصری

ایران کے شہر یزد کے امام جمعہ نے کہا ملت ایران کی عظمت اور سربلندی کے مقابلے میں دشمن ہرگز نہیں ٹھہر سکتا۔

ابنا: نمائندہ ولی فقیہ اور شہر یزد کے امام جمعہ آیت اللہ محمد رضا ناصری نے اس شہر میں نماز جمعہ کے خطبوں سے خطاب کرتے ہوئے حاضرین کو امام حسن عسکری(ع) کی شہادت کی مناستب سے تعزیت پیش کی اور امام زمانہ(عج) کی امامت کے آغاز پر مبارک بار بھی پیش کی۔ انہوں نے کہا دشمن ملت ایران کی عظمت اور سربلندی کے مقابلے میں ہرگز نہیں ٹھہر سکتا لیکن ہم سب کو چاہئے کہ خلوص دل سے ملک کی خدمت کریں۔ آیت اللہ ناصری نے ہفتہ وحدت کی آمد کی مناسبت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا مسلمانوں کے درمیان وحدت کی آواز ہمیشہ سے بلند ہوتی رہی ہے امام خمینی(رہ) اور رہبر انقلاب اسلامی نے اس آواز کو دنیا کے گوشے گوشے تک پہنچایا۔ انہوں نے کہا دشمنان اسلام اور ان کے حامی اپنے اہداف کو حاصل کرنے کیلئے مسلمانوں کے درمیان اختلافات ایجاد کرنے کی کوشش میں ہیں۔

.......

/169