ابنا: رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے آج تہران کے میئر، تہران کے مختلف علاقوں کے میئر، ڈپٹی میئر نیز تہران کی اسلامی شہری کونسل کے اراکین سے خطاب میں فرمایا کہ تہران میں اسلامی طرز زندگي کی فضا بنانے کے لئے شہرکے طرز تعمیر پر توجہ کرنا نہایت ضروری ہے ۔ آپ نے فرمایا کہ تہران میں ماحولیات کی آلودگي، ٹریفیک اور کثیر آبادی جیسے مسائل کے باوجود بلدیہ، شہر کی صفائي، شجر کاری اور باغات و پارک قائم کرنے، پلوں اور شاہراہوں کی تعمیر اور کھیل کود کے لئے جگہیں فراہم کرنے جیسے اقدامات اچھی طرح سے انجام دے رہی ہے اور یہ سب کے سامنے ہے۔رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے تہران کی اسلامی شہری کونسل اور میئر کو عوام کی خدمت کا دوبارہ موقع حاصل ہونے پر مبارک باد پیش کی۔ آپ نے فرمایا کہ تہران کی اہمیت ایک بڑے شہر سے کہیں بڑھ کر ہے ۔ آپ نے فرمایا کہ تہران ایک طرف سے ترقی اور طرز زندگی اور دوسری طرف سے ملک کے دیگر شہروں کے لئے مثالی حیثیت رکھتا ہے۔ رہبرانقلاب اسلامی نے کامیابیوں کو جہادی مینجمینٹ کا مرہوں منت قرار دیا اور فرمایا کہ اگر مینجمینٹ، جہادی ہو یعنی آپ کی سعی و کوشش، خدا کی مرضی کے لئے ہو اور علم و داریت پر مبنی ہو تو آج کے حالات اور دیگر حالات میں عالمی طاقتوں کے، خباثت آمیز اقدامات کا کامیابی سے مقابلہ کیا جاسکتا ہے اور ملک، اپنی ترقی کی راہ پرمسلسل گامزن رہ سکتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
12 جنوری 2014 - 20:30
News ID: 496524
رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا ہے کہ تہران جیسے بڑے شہر یا ملک کا انتظام چلانے کے لئے ضروری ہے کہ حکام، علم و درایت پر انحصار کریں تا کہ عوام کی مشکلات حل کی جاسکیں۔ آپ نے علم و درایت کو جہادی منیجمینٹ سے تعبیر فرمایا۔