12 جنوری 2014 - 20:30
شام کی تقدیر کا فیصلہ اس ملک کے عوام کریں گے: فیصل مقداد

شام کے نائب وزیر خارجہ فیصل مقداد نے کہا ہے کہ شام کی تقدیر کا فیصلہ اس ملک کے عوام کریں گے۔

ابنا: شام کے نائب وزیر خارجہ فیصل مقداد نے کہا ہے کہ شام کی تقدیر کا فیصلہ اس ملک کے عوام کریں گے۔ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق فیصل مقداد نے دمشق میں ارجنٹائن کے سفیر کے عہدے کی مدت پوری ہونے کی مناسبت سے منعقد ایک تقریب میں کہا کہ شام کی حکومت نے اس ملک میں بدامنی شروع ہونے کے وقت سے ہی کہا ہے کہ وہ بحران کے پرامن حل سے اتفاق رکھتی ہےاور شام کے عوام کو خود اپنے ملک کے مستقبل کا فیصلہ کرنا ہوگا۔فیصل مقداد نے مزید کہا کہ امریکہ ، سعودی عرب ، فرانس اور دوسرے یورپی ممالک کہ جو شام میں دہشتگردی کا بیج بو رہے ہیں ان کو خود بھی قتل ، تباہی و بربادی کا سامنا کرنا پڑے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲