11 جنوری 2014 - 20:30
مسجد میں نماز سے روکنے کے لیے کانٹے دار تار لگا دی گئی+تصاویر

آل خلیفہ کی حکومت کے سکیورٹی دستوں نے مسجد ’’امیر محمد البربغی‘‘ کے اطراف میں کانٹے دار تار لگا دی ہے۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ آل خلیفہ کی حکومت کے سکیورٹی دستوں نے مسجد ’’امیر محمد البربغی‘‘ کے اطراف میں کانٹے دار تار لگا دی ہے تاکہ لوگ اس مسجد میں نماز پڑھنے کے لیے نہ جا سکیں۔بحرینی حکومت کی طرف سے کئے گئے اس اقدام کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس مسجد کے اطراف میں اس لیے تار لگائی گئی ہے تاکہ اسے بھی دوسرے مسجدوں کی طرح مسمار کر دیا جائے۔عینی شاہدین کے مطابق سکیورٹی دستوں نے کل مسجد میں جانے والے ۵ افراد کو گرفتار کر لیا۔ واضح رہے کہ یہ مسجد بحرین کی تاریخی مساجد میں سے ایک ہے جس کی تاریخ ۴۰۰ سال پرانی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲