ابنا: افغانستان کی فوج نے مغربی صوبے وردک میں پانچ سو کلو دھماکہ خيز مواد ضبط کرلیا۔ ہمارے نمائندے نے افغاں وزارت دفاع کے بیان کے حوالے سے رپورٹ دی ہےکہ دھماکہ خيز مواد کی یہ بڑی کھیپ صوبہ وردک کے چک شہر میں پکڑی گئي۔ اس سے پہلے بھی افغاں سکیورٹی فورسز نے صوبہ تخار میں ہتھیاروں کا ایک بڑا گودام دریافت کیا تھا جس میں ستّانوے اینٹی ٹینک میزائل اور چار سو اسّی راکٹ نیز بھاری مقدار میں ہتھیار اور دیسی بم موجود تھے۔ افغانستان کے سکیورٹی اداروں کا کہنا ہے کہ دہشتگرد، ان ہتھیاروں کو اس سال ہونے والے صدارتی انتخابات کے دوران استعمال کرکے بدامنی میں اضافہ کرنا چاہتے تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
11 جنوری 2014 - 20:30
News ID: 495275
افغانستان کی فوج نے مغربی صوبے وردک میں پانچ سو کلو دھماکہ خيز مواد ضبط کرلیا۔