11 جنوری 2014 - 20:30
اختلافی موارد کے راہ حل کے نتائج کا اعلان آج رات تک

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ اور اعلی جوہری مذاکرات کار نے کہا ہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان اختلافی موارد کے راہ حل کے حوالے سے فیصلے کے نتائج کا اعلان آج رات تک کردیاجائے گا۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ اور اعلی جوہری مذاکرات کار نے کہا ہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان اختلافی موارد کے راہ حل کے حوالے سے فیصلے کے نتائج کا اعلان آج رات تک کردیاجائے گا۔ "سید عباس عراقچی" نے گذشتہ رات ہمارے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے تاکید کی کہ جنیوا میں یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کمیشن کی نائب سربراہ "ھگا اشمتھ" کے ساتھ جمعرات و جمعہ کو ہونے والے مذاکرات میں گذشتہ 24 نومبر کے سمجھوتے میں ہر دو فریق کے درمیان اختلافی مسائل اور اس سمجھوتے پر عمل درآمد کے طریقہ کار پر گفتگو ہوئی۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ اور اعلی جوہری مذاکرات کار نے مزید کہا کہ جنیوا سمجھوتے میں ذکر ہونے والے موارد ، کلی باتوں کو مشخص کرتے ہیں ، لیکن اس کے فنی و قابل عمل نکات بھی ہیں کہ جن کے بارے میں حتمی فیصلے کیئے جانے کی ضرورت ہے۔ "سید عباس عراقچی" نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایران کی جانب سے جنیوا سمجھوتے پر عمل درآمد کے طریقہ کار کو وضع کردیا گیا ہے، وضاحت کی کہ مقابل فریق بھی اگر طے کرلے کہ پابندیاں منجملہ ایران کی تیل کی پابندیوں کو اٹھا رہا ہے تو حتمی طور پر ایران کے تیل کی خریدار بھی مشخص اور فروخت کیئے جانے والے تیل کی مقدار کا تعیّن بھی ہوجائے گا۔ ایران کے اعلی جوہری مذاکرات کار نے گروپ پانچ جمع ایک میں امریکہ کے نمائندے "ونڈی شرمین" کے ساتھ اپنی دو جانبہ گفتگو کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی کہ "ونڈی شرمین" سے جنیوا سمجھوتے کی شقوں اور اختلافی مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا اور اس موضوع نے جنیوا سمجھوتے پر ایک نقطہ ہائے نظر تک پہنچنے میں بہت زیادہ مدد کی ہے۔  "سید عباس عراقچی" نے مزید کہا کہ جنیوا کے جوہری مذاکرات کے اس دور کے اختتام پر یہ طے ہوا ہے کہ ایران و گروپ پانچ جمع ایک کے ارکان راہ حل پر غور اور ان کو مکمل کریں اور اپنے حتمی فیصلوں سے فریقین کو آگاہ کریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲