ابنا: آل خلیفہ کی حکومت نے بحرین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری رکھتے ہوئے، تین بحرینی باشندوں کو عمر قید کی سزا کا حکم سنا دیا ہے۔ بحرین کی اللؤلؤہ نیوز ایجینسی کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی ایک عدالت نے اس ملک کے تین باشندوں کو بے بنیاد الزامات عائد کر کے عمر قید اور 19 دوسرے باشندوں کو 15 سال کی قید کی سزا دے دی ہے۔ ان بحرینی باشندوں کے وکلاء نے اپنے موکلوں کی بے گناہی کے حوالے سے ٹھوس دستاویزات عدالت میں پیش کی تھیں، لیکن بحرینی عدالت کے جج نے ان دستاویزات پر توجہ دیئے بغیر فقط اٹارنی جنرل کی درخواست پر ان تین بحرینی باشندوں کے خلاف فیصلہ سنا دیا۔ دوسری جانب بحرین کے انسانی حقوق کے مرکز نے اس ملک علاقے "حمد" سے جمعہ کی صبح گرفتار ہونے والے بحرینی باشندوں "احمد العرب" "منصور علی جمری" اور "حسین القصر" کی صحت و سلامتی کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ادھر بحرین و علاقے کی کئی انسانی حقوق کی تنظیموں نے قیدیوں کو طبّی سہولیات فراہم نہ کیئے جانے پر آل خلیفہ کی حکومت پر شدید تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ قیدیوں کے ساتھ روا رکھا جانے والا یہ رویّہ تمام بین الاقوامی معاہدوں کے خلاف ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
11 جنوری 2014 - 20:30
News ID: 495244
آل خلیفہ کی حکومت نے بحرین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری رکھتے ہوئے، تین بحرینی باشندوں کو عمر قید کی سزا کا حکم سنا دیا ہے۔