10 جنوری 2014 - 20:30
آل خلیفہ کے مزدوروں کے مختلف جگہوں پر حملے

آل خلیفہ حکومت کے مزدوروں نے بحرین کے مختلف علاقوں پر چھاپے مار کر بعض جوانوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ آل خلیفہ حکومت کے مزدوروں نے بحرین کے مختلف علاقوں پر چھاپے مار کر ان جوانوں کو گرفتار کرنے کی کوشش کی ہے جو مظاہروں میں پیش پیش رہتے ہیں۔اطلاعات کے مطابق سکیورٹی فورس نے المرخ کے علاقے میں چند گھروں پر چھاپے مار کر کچھ لوگوں کو گرفتار کیا ہے جبکہ الدراز کے علاقے میں بھی چند لوگ گرفتار ہوئے ہیں۔آل خلیفہ کے مزدوروں نے بحرین کے ایک عالم دین سید محمود الموسوی کو بھی گرفتار کر لیا ہے جبکہ ادھر شہدائے انقلاب کے والدین کو آج قید سے آزاد کیا ہے۔  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲