10 جنوری 2014 - 20:30
ایران اور گروپ 5+1 کے درمیان مذاکرات میں پیشرفت

ایران اور یورپی یونین کا کہنا ہے کہ 24 نومبر 2013 کو ہوئے تاریخی جوہری معاہدے کے نفاذ سے متعلق زیر التوا مسائل پر بات چیت میں بہت اچھی پیشرفت ہوئی ہے جبکہ امریکہ نے کہا ہے کہ مذاکرات کا ابھی حتمی نتائج آنا باقی ہے .

ابنا: جمعہ کو جنیوا میں ایران اور دنیا کی چھ  بڑی طاقتوں کے نمائندوں کے درمیان جوہری معاہدے پر عمل در آمد  سے متعلق زیر التوا مسائل پر دو روزہ مذاکرات ختم ہو گئے۔مذاکرات کے اختتام پر یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ کیتھرین ایشٹن کے ترجمان مائکل مین نے صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ تمام باقی مسائل پر اچھی پیشرفت ہوئی ہے .سینئر ایرانی جوہری مذاکرات کار عباس عراقچي نے اسلامی جمہوریہ ایران کی نمائندگی کی جبکہ یورپی یونین کی خارجہ امور کی نائب سربراہ ہیلگا اشمد نے گروپ پانچ جمع ایک کی طرف سے مذاکرات میں شرکت کی۔

.......

/169