ابنا: امریکہ کی فیڈرل پولیس ایف بی آئي کے سربراہ نے تشویش کا اظہار کیا ہے کہ شام میں دہشتگردوں کے ہمراہ لڑنے والے امریکی ملک آکر خطرہ بن سکتے ہیں۔ جمیز کومی نے سوال جواب کے ایک اجلاس میں کہا کہ انہیں اس بات سے تشویش لاحق ہے کہ لوگ آسانی سے شام جاسکتے ہیں اور وہاں خطرناک باتیں سیکھ کر واپس آسکتے ہیں اور یہ کام بہت آسان ہے۔ نیویار ٹائمز کا کہنا ہےکہ اس وقت ستر امریکی شہری تکفیری دہشتگردوں کے ہمراہ ملت شام کے خلاف لڑ رہے ہیں واشنگٹن کو یہ تشویش لاحق ہےکہ القاعدہ کے تکفیری عناصر امریکی شہریوں کو دہشتگردی کی ٹریننگ دے سکتے ہیں جن کے نتیجے میں یہ عناصر امریکہ واپس آکر حملے کرسکتے ہیں۔ قابل ذکرہے یورپی ملکوں سے تقریبا ایک ہزار تکفیری عناصر جو القاعدہ میں شامل ہوکر ملت شام کے خلاف لڑ رہے ہیں اور یورپی ممالک کےحکام نے بھی ان انتھا پسند عناصر کے بارے میں تشویش کا اظہار کا ہےکہ یہ واپس آکر یورپ کے لئے نہایت خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں۔ یاد رہے شام میں سرگرم عمل تکفیری دہشتگردوں اور القاعدہ کے انتھا پسند کارندوں کا سب سے بڑا حامی امریکہ اور اسی نے سعودی عرب اور قطر کو ان دہشتگردوں کی حمایت پر مجبور کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
9 جنوری 2014 - 20:30
News ID: 494760
امریکہ کی فیڈرل پولیس ایف بی آئي کے سربراہ نے تشویش کا اظہار کیا ہے کہ شام میں دہشتگردوں کے ہمراہ لڑنے والے امریکی ملک آکر خطرہ بن سکتے ہیں۔