8 جنوری 2014 - 20:30
فلوجہ کے باشندے، دہشتگردوں کے لئے انسانی ڈھال

عراق کے شہر فلوجہ میں دھشتگرد گروہ اس علاقے کے باشندوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کررہے ہیں۔

ابنا: عراق کے شہر فلوجہ میں فوجی آپریشن میں تاخیر کی ایک بڑی وجہ اس شہر کے باشندوں کی جان بچانے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہے۔ عراق کے وزیر اعظم نے بھی اس ملک کی فوج کو یہ احکامات جاری کیئے ہیں کہ عام شہریوں کی جان کی حفاظت کو ضروری بنایا جائے۔ عراق کے وزیراعظم "نوری مالکی" کی قیادت میں اس ملک کے سیاسی اتحاد "حکومت قانون" کے رکن " محمد العقیلی" نے کہا ہے کہ فلوجہ شہر میں دھشتگرد گروہوں کے خلاف آپریشن میں تاخیر اس لئے ہورہی ہے کہ دھشتگرد عناصر اس شہر کے عوام کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کررہے ہیں اور اس ملک کی فوج و قبائلی عمائدین اور عوامی فورسیز کی کوشش ہے کہ اس شہر کے باشندوں کو کسی قسم کا کوئی نقصان نہ پہنچنے پائے۔ عراق کی پارلیمنٹ کے رکن نے کہا کہ شہر کی مجموعی صورت فوج کے کنٹرول میں ہے اور دھشتگردوں کے خلاف کاروائی کے لئے منصوبہ بندی کو آخری شکل دی جارہی ہے۔

.......

/169