ابنا: موصولہ رپورٹ کے مطابق امریکی توانائی ڈپارٹمنٹ کے اہلکار کے مطابق وزیر توانائی ارنسٹ مونز کو اگلے ہفتے سےہندوستان کا دورہ کرنا تھا، ان کے دورے سے متعلق نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، اس دورے کے ملتوی ہونے کوہندوستان امریکا تعلقات میں حالیہ کشیدگی میں امریکا کا سخت ترین ردعمل قرار دیا جا رہا ہے، نیویارک میں پچھلے ماہ ہندوستانی نائب قونصلر دیویانی کھوبرا گاڑے کو اپنے گھریلو ملازم کے لیے غلط دستاویزات اورغلط بیانی کے ذریعے ویزا حاصل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا جس پر ہندوستان نے سخت رد عمل ظاہرکیا اور یہ مسئلہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے کشیدہ ہونے کا باعث بنا۔
.......
/169