8 جنوری 2014 - 20:30
کینیڈا کے 61 شیعہ مسلمانوں کو مصر جانے سے روک دیا گیا

کینیڈا کے شیعہ زائرین کو قاہرہ ائیرپورٹ پر روک لیا گیا ہے اور انہیں مصر داخل نہیں ہونے دیا گیا ہے اور اب انہیں کینیڈا واپس بھیجا جارہا ہے۔

ابنا: واضح رہے کہ کینیڈا کے شیعہ مسلمان عراق میں اپنی زیارات مکمل کرنے کے بعد مقدس مقامات کی زیارت کیلئے مصر گئے تھے لیکن مصر کی سیکورٹی فورسز نے انہیں قاہرہ ائیرپورٹ پر ہی روک لیا ہے اور انہیں مصر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی ہے۔ زیارات کیلئے مصر جانے والے کینیڈا کے شیعہ زائرین کی تعداد 61 تھی۔ واضح رہے کہ قاہرہ ائیرپورٹ پر موجود سیکورٹی فورسز نے یہ نہیں بتایا کہ کینیڈا کے شیعہ زائرین کو مصر داخل ہونے سے کیوں روکا گیا ہے۔ کینیڈا کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا وہ اس مسئلے پر اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔

.....

/169