7 جنوری 2014 - 20:30
ہندوستان اور امریکہ کے درمیان سفارتی تنازعہ نیا رخ اختیار کر گیا

ہندوستان اور امریکہ کے درمیان سفارتی تنازعہ نے اب نیا رخ اختیار کرلیا۔

ابنا: ہندوستان اور امریکہ کے درمیان سفارتی تنازعہ نے اب نیا رخ اختیار کرلیا۔  ذرائع کے مطابق ہندوستان کی حکومت نے دارالحکومت نئی دہلی میں امریکی سفارت خانے کو کاروباری سرگرمیاں بند کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ان ذرائع  کے مطابق حکومت ہندوستان کی جانب سے جاری کی جانے والی ہدایات میں امریکی سفارت خانے سے کہا گیا ہے کہ وہ 16 جنوری تک امریکن کمیونٹی سپورٹ ایسوسی ایشن کے تحت جاری کاروباری سرگرمیاں بند کردے۔ امریکی سفارت خانے میں قائم ریسٹورنٹ، بیوٹی پارلر، بولنگ کلب کو بھی بند کرنے کا حکم دیاگیا ہے۔ امریکن سینٹرز میں ہندوستانی فلم کی نمائش سے قبل لائسنس کا حصول لازمی قرار دیا گیا ہے اور امریکی سفارت خانے کی تمام گاڑیوں کو ٹریفک قوانین کی کسی بھی خلاف ورزی پر اب جرمانہ بھی ادا کرنا پڑے گا۔واضح رہے کہ نیویارک میں ہندوستان کی خاتون سفارتکار دیویانی کی گرفتاری اور ان کے ساتھ برتے جانے ناروا سلوک کو لیکر ہندوستان اور امریکہ کے درمیان سفارتی تنازعہ پیدا ہوا ہے جو اب بدستور بڑھتا جارہا ہے۔ہندوستان نے اس واقعے پر امریکہ سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ امریکہ نے اس واقعے پر صرف افسوس کا اظہار کیا ہے۔نیویارک میں ہندوستانی خاتون سفارتکار کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی بناء پر نئی دہلی نے ہندوستان میں امریکی سفارتکاروں کی تمام خصوصی مراعات بھی ختم کردی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲