7 جنوری 2014 - 20:30
عراق کے سابق نائب صدر کی آیۃ اللہ رفسنجانی سے ملاقات

ایران کی تشخیص نظام کونسل کے سربراہ نے علاقے ميں دہشت گرد گروہوں کا مقابلہ کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے ۔

ابنا: ایران کی تشخیص نظام کونسل کے سربراہ نے علاقے ميں دہشت گرد گروہوں کا مقابلہ کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے ۔ آیۃ اللہ اکبر ہاشمی رفسنجانی نے عراق کے سابق نائب صدراور عراق کی مجلس اعلائے اسلامی کے ایک عہدیدار عادل عبدالمہدی کے ساتھ ملاقات میں عراق کے حالیہ دہشت گردانہ واقعات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ حال ہی ميں رونما ہونے والے واقعات غیر متوقع نہیں تھے کیوں کہ دہشت گردوں کو شام اور لبنان ميں ناکامی کا منھ دیکھنے کے بعد کسی تیسرے ملک کا رخ کرنا ہی تھا۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے درمیان مکمل اتحاد کی راہ میں ایک اہم رکاوٹ انتہا پسندانہ تعصبات ہیں کہ جن پر آلۂکار عناصر بڑی طاقتوں کے سائے ميں عمل کررہے ہيں۔اس ملاقات میں عراق کے سابق صدر عادل عبدالمہدی نے بھی اربعین حسینی ميں، کربلائے معلی اور نجف اشرف میں لاکھوں زائرین کی شرکت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اقوام عالم  عراق کی مرکزیت کا ادراک ، عتبات عالیات اور شیعوں کے سبب کررہے ہیں۔ عراق کی مجلس اعلای انقلاب اسلامی کے رکن " محسن حکیم " نے بھی اس ملاقات میں عالم اسلام میں شیعہ مسلمانوں کے حالات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان حالات ميں شیعہ مسلمانوں کو آیۃ اللہ ہاشمی رفسنجانی سے یہ توقع ہے کہ وہ ایک با اثر شخصیت کی حیثیت سے عالم اسلام کو مفید اور مناسب صلاح و مشورے اور نظریات پیش کرنے  اور سعودی  عرب کے ساتھ مسائل کے حل کے ذریعے مسلمانوں خاص طور پر شیعوں کی تقویت کا باعث بنیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲