6 جنوری 2014 - 20:30
پرویز مشرف ذہنی دباوٴ کا شکار ، دل کی شریان بند ،ریڑھ کی ہڈی کا عارضہ بھی لاحق

اسلام آباد…پرویز مشرف ذہنی دباوٴ کا شکار ہیں، دل کی شریانوں میں کیلشیم اور کولیسٹرول پایا گیا، جسم کی مختلف ہڈیوں میں تکلیف ہے۔ کل ملا کر 9 امراض لاحق ہیں۔

ابنا: رپورٹ کے مطابق پرویز مشرف کا کندھا کام نہیں کر رہا، ریڑھ کی ہڈی کا عارضہ ہے،ہڈیوں میں سوزش بھی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پرویز مشرف کو ایک نہیں کئی ایک مراض لاحق ہیں ان کے جسم کی کچھ ہڈیوں میں بھی تکلیف ہے، ایک کندھا کا بھی کام نہیں کررہا تاہم پرویز مشرف کا بلڈ پریشر اور پلس نارمل ہیں ۔اے ایف آئی سی کی پرویز مشرف کی میڈیکل رپورٹس آج خصوصی عدالت میں پیش کردی گئی ہے جن کے بارے میں عدالت اپنے ریمارکس میں کہہ چکی ہے کہ اس رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد جمعرات کو حکم جاری کیا جائے گا۔

.......

/169