6 جنوری 2014 - 20:30
کراچی: تکفیری دہشتگردوں نے 6 اہلسنت برادران کو ذبح کر کے شہید کر دیاگیا

رپورٹ کے مطابق گلشن معمار میں اہلسنت سے تعلق رکھنے والے 6 افراد مزار میں سوتے تھے، جن میں سے تین افراد ایوب شاہ مزار کے مجاور تھے اور وہ مزار پر ہی رہتے تھے، جب کہ باقی مقتولین خدا کی بستی اور لیاری کے مکین تھے۔ مقتولین کی عمریں بائیس سے پچاس سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔ مرنے والے پانچ افراد کی شناخت رمضان ، عابد ، منور ، سلیم اور جاوید کے نام سے ہوئیں۔

ابنا: رپورٹ کے مطابق گلشن معمار میں اہلسنت سے تعلق رکھنے والے 6 افراد مزار میں سوتے تھے، جن میں سے تین افراد ایوب شاہ مزار کے مجاور تھے اور وہ مزار پر ہی رہتے تھے، جب کہ باقی مقتولین خدا کی بستی اور لیاری کے مکین تھے۔ مقتولین کی عمریں بائیس سے پچاس سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔ مرنے والے پانچ افراد کی شناخت رمضان ، عابد ، منور ، سلیم اور جاوید کے نام سے ہوئیں۔کراچی میں آج ہونے والا واقعہ پاکستان میں تکفیری طالبانی کاروائیوں کا تسلسل ہے ۔ یاد رہے کہ کچھ دن قبل کراچی کی مصروف ترین شاہراہ پر ،ایک اہلسنت برادر کا سر لٹکا دیا گیا اس جرم میں کہ وہ عزادار تھا ، اس کے گھر پر علم لگا تھا اور آج ان 6 افراد کو خدا کے نیک بندے کے مزار پر جانے کے جرم میں شہید کیا گیا ۔اہلسنت اور اہل تشیع  مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے طبقے کے افراد نے اس افسوس ناک واقعہ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو دہشت کردی کا شکار بنانے میں ان لوگوں کا ہاتھ سب سے زیادہ ہے جو اس دہشت گردی کا جواز پیش کرتے ہیں ۔ جو ان دہشت گردوں سے مزاکرات کی بات کرتے ہیں ،جو ان دہشت گردوں کی دلالی کرتے ہیں۔ یہ دہشت گردوں کے پشت پناہ یاد رکھیں ان کا انجام بہت بھیا نک ہو گا۔پاکستان میں شیعہ اور سنی مل کر ان دہشت گردوں اور ان کے پشت پناہوں کو ہمالیہ کی گھاٹیوں اور سمندر کی گہرائیوں میں پھینک دیں گے........

/169