5 جنوری 2014 - 20:30
تکفیری شیخ احمد الاسیر کو ماجد الماجد کا جانشین بنائے جانے کا امکان

ایک لبنانی روز نامے کے مطابق سعودی دھشتگرد ماجد الماجد کی ہلاکت کے بعد سلفی شیخ احمد الاسیر کو دھشتگرد ٹولے ’’ احمد عزّام‘‘ کا سرغنہ منصوب کئے جانے کا امکان ہے۔

اہلبیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ابنا۔ ایک لبنانی روز نامے کے مطابق سعودی دھشتگرد ماجد الماجد کی ہلاکت کے بعد سلفی شیخ احمد الاسیر کو دھشتگرد ٹولے ’’ احمد عزّام‘‘ کا سرغنہ منصوب کئے جانے کا امکان ہے۔العالم کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے الدیار اخبار نے باوثوق ذرائع سے نقل کرتے ہوئے لکھا ہے کہ احمد الاسیر ماجد الماجد کی طرف سے جانشینی کے لیے نامی نیٹ کیا ہوا شخص ہے اس دھشتگرد ٹولے سے وابستہ افراد اپنے نئے سربراہ کو معین کرنے کے لیے صرف تین دن کا وقت رکھتے ہیں اس درمیان سلفی افراطی مولوی شیخ احمد الاسیر اس عہدہ کے لیے ایک اہم کنڈیڈیٹ ہے۔سعودی دھشتگرد ماجد الماجد گزشتہ منگل کو لبنانی فوج کے ہاتھوں گرفتار ہوا اور ہفتے کو لبنان کے ایک فوجی ہسپتال میں نامعلوم طریقے سے ہلاک ہو گیا اس کی اس پر اسرار موت پر بہت ساروں کا یہ  کہنا ہے کہ ماجد الماجد اپنی موت نہیں مرا بلکہ اسے مروا دیا گیا ہے۔ ماجد الماجد پر یہ الزام تھا کہ وہ امریکہ اور سعودی عرب کی جانب سے لبنان میں دھشتگردانہ اقدامات انجام دینے پر مامور تھا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲