5 جنوری 2014 - 20:30
لبنان کی آئندہ کابینہ میں حزب اللہ کے وزراء کی شمولیت پر تاکید

لبنان کے پارلمانی اسپیکر نے اپنے ملک کی آئندہ کابینہ میں حزب اللہ لبنان کے وزراء کی شمولیت پر زور دیا ہے۔

ابنا: لبنانی پارلمینٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے مغرب نواز 14  مارچ گروپ کی جانب سے آئندہ وجود میں آنے والی کابینہ سے حزب اللہ کو حذف کئے جانے کی کوششوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام ناممکن ، اور تحریک امل نیز شیعوں کی اکثریت کو اس ملک کے سیاسی ڈھانچے سے حذف کرنے کے مترادف ہوگا۔ نبیہ بری نے لبنان کی آئندہ کابینہ کے سلسلے میں کسی بھی قسم کے غیر قانونی اقدام کے منفی نتائج کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ملکی مفادات، اپنے مقررہ وقت پر صدارتی انتخابات  پر نگرانی کے لئے جلد ازجلد ایک قومی اور ہمہ گیرحکومت کی تشکیل پر منحصر ہیں۔ لبنان کے سابق وزیر اور توحید عربی پارٹی کے سربراہ " وئام وھاب " نے چودہ مارچ گروپ کو لبنان کے حالیہ بم دھماکوں اور اس ملک پر حکفرما سیاسی فضا قائم کرنے کا ذمہ دار ٹہراتے ہوئے کہا کہ اس دھڑے کے افراد دہشت گردوں سے زیادہ خطرناک ہيں اور ان کے دباؤ میں تشکیل پانے والی حکومت، نصف لبنانیوں کے خلاف اعلان جنگ کے مترادف ہے۔لبنان کے سابق وزیر خزانہ "محمد شطح" کے قتل کے بعد المستقبل دھڑے کے سربراہ "سعد حریری" نے حزب اللہ لبنان پر الزام تراشی کے ذریعے، اس سے وابستہ وزراء کو حذف کیا جانا، ملک کی آئندہ حکومت کی تشکیل کے لئے کسی بھی سمجھوتے کی پیشگي شرط قرار دیا ہے۔

.......

/169