ابنا: کل سہ پہر کو دسیوں فلسطینیوں نے شام میں فلسطینی پناہ گزینوں کی ابتر صورتحال کے خلاف احتجاج کیا اور یرموک کیمپ کے پناہ گزینوں کو شام میں دہشت گردوں کی جارحیتوں سے محفوظ رکھے جانے کا مطالبہ کیا۔شام کا یرموک کیمپ، پانچ ماہ سے زیادہ عرصے سے دہشت گردوں کے محاصرے میں ہے، اور اس میں مقیم فلسطینیوں کو غذائی اشیاء اور دواؤں کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ اب تک 30 سے زيادہ فلسطینی بھوک کے سبب اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ یرموک کیمپ میں تقریبا ڈیڑھ لاکھ افراد مقیم ہیں کہ جن میں سے بیشتر فلسطینی ہیں لیکن اس کیمپ میں جھڑپوں کے آغاز اور دہشت گردوں کے توسط سے اس کا محاصرہ بدستور جاری رہنے کے سبب 80 فیصد افراد اسے چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ اسی طرح شام کے بحران کے آغاز سے اب تک تقریبا ڈیڑھ ہزار پناہ گزیں فلسطینی مارے بھی جاچکے ہیں۔
.......
/169