5 جنوری 2014 - 20:30
ایران: صہیونی ریاست کا مقابلہ، ایک مقدس مشن

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران و علاقے کے اکثر ممالک کے لئے صہیونی حکومت کے مقابلے میں مزاحمت ایک مقدس مشن ہے۔

ابنا: جناب "علاء الدین بروجردی" آج تھران میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی لبنان میں حالیہ دھماکے ، شام میں امریکہ اور اس علاقائی اتحادیوں کی شکست کی علامت ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ یہ بم دہماکے مزاحمت کے حامیوں کے عزم و ارادے کو متاثر نہیں کرسکتے کہا اس دھماکوں میں سعودی عرب کے پس پردہ کردار کو فراموش نہیں کرنا چاہیے۔

.......

/169