4 جنوری 2014 - 20:30
راجن پور: شیعہ ڈاکٹر تکفیریوں کی فائرنگ سے شہید، شدت غم سے بہن بھی چل بسی

شیعہ ڈاکٹر اظہر حسین سرائی تکفیریوں کی فائرنگ سے شہید، شدت غم کی وجہ سے بہن بھی چل بسی.

ابنا: تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر اظہر حسین اپنے کلینک رضا سرجیکل سنٹر سے رات تقریبا 8 بجے گھر جارہے تھے۔ جب گھر کے قریب پہنچے تو گھات لگائے دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی۔ جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے۔ زخمی حالت میں انہیں ڈسٹرکٹ ہسپتال شفٹ کیا گیا۔ جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔ڈاکٹر اظہرحسین کی شہادت کے بعد ان کی بہن شدت غم کی وجہ انتقال کر گئیں۔صدائے مظلومین کے رپورٹرکے مطابق مومنین نے مین راجن پور روڈ کو بلاک کر دیا اوراحتجاجی دھرنا جاری رکھا ہوا ہے۔ جب کہ تمام شیعہ تنظیموں نے کل راجن پور شہر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔.......

/169