4 جنوری 2014 - 20:30
پاکستانی مسلمانوں کا لندن میں احتجاجی مظاہرہ

برطانیہ میں مقیم پاکستانی مسلمانوں نے لندن میں احتجاجی مظاہرہ کرکے پاکستان میں شیعہ کشی کی مذمت کی ہے۔

ابنا: مظاہرین نے پرزور مطالبہ کیا کہ پاکستان میں فرقہ واریت کا خاتمہ کیا جائے۔ ذرائع کے مطابق یہ مظاہرے سنیچر کی رات مجلس وحدت مسلمین کی کال پر متحدہ قومی مومنٹ کے سیکریٹرئيٹ کے سامنے ہوئے۔ متحدہ قومی مومنٹ پر الزام ہے کہ وہ کراچی کی حالیہ بدامنی میں ملوث ہے۔واضح رہے کہ پاکستانی شہریوں کو بارہا اس بات کا تجربہ ہوچکا ہے کہ حکومت، قانون نافذ کرنے والے ادارے، عدلیہ اور پاکستانی پولیس شہریوں کو تحفظ دینے میں ناکام ہوچکے ہیں جبکہ دہشتگرد اس یقین کے ساتھ کہ ان کا کوئي کچھ بگاڑ نہیں سکتا نہتے اور بےگناہ عوام کے قتل عام میں مصروف ہیں اور کھلے عام پاکستان کے مختلف علاقوں میں دہشتگردانہ کاروائياں کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان میں بھی اسی طرح کے مظاہرے ہوچکے ہیں۔ حالیہ دنوں میں کراچی میں ایک بار پھر ٹارگٹ کلنگ اور دہشتگردی کا بازار گرم ہوچکا ہے۔

.......

/169