ابنا: علی اکبر صالحی نے آج ایک تقریب میں کہا کہ ایران آئي اے ای اے کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ ابھی گچین کان کے معائنے کی تاریخ معین نہیں کی گئي ہے لیکن یہ معائنے رواں مہینے کےآخرتک انجام پاجائيں گے۔ علی اکبر صالحی نے کہا کہ ایران آئي اے ای کے ساتھ طے شدہ چھے نکاتی معاہدے کا پابند ہے۔ اس معاہدے کی رو سے آئي اے ای اے اراک میں ہیوی واٹر ایٹمی ری ایکٹر کا معائنہ کرچکے ہیں اور اس پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ علی اکبر صالحی نے کہا کہ یوکیا امانو کی تازہ رپورٹ گذشتہ رپورٹوں کی نسبت مثبت ہے اور مجموعی طور سے ایران اور آئي اے ای اے کا تعاون مثبت قرار دیا جاسکتا ہے۔
.......
/169