4 جنوری 2014 - 20:30
حزب اللہ لبنان نے جنیوا ٹو میں ایران کی شرکت کی ضرورت پر تاکید کی

حزب اللہ لبنان نے شام کے حوالے سے جنیوا ٹو کانفرنس میں ایران کی شرکت کی اہمیت پر تاکید کی ہے۔

ابنا: حزب اللہ لبنان کے نائب سکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران سمیت تمام بااثر فریقوں کی شرکت سے منعقدہ جنیوا ٹو کانفرنس، اچھے نتائج کی حامل واقع ہوسکتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایران نے بارہا بحران شام کے سیاسی راہ حل کی ضرورت پر زور دیا ہے اور اس سلسلے میں ایران کی جاری پالیسی، شام کا بحران حل اور اس ملک میں امن و استحام کی برقراری پر منتج ہوسکتی ہے۔ حزب اللہ لبنان کے نائب سکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے جنیوا ٹو کانفرنس میں ایران کی شرکت کی مخالفت کرنے والوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی مخالفت، بحران شام کے حل میں انجام پانے والی کوششوں کی ناکامی پر منتج ہوسکتی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ بحران شام کے سیاسی حل کی تلاش کی غرض سے جنیوا ٹو کانفرنس، بائیس جنوری کو سوئیٹزرلینڈ میں منعقد ہونے والی ہے۔

.......

/169