ابنا: پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے کارروائی کی جس میں کم سے کم 13 افراد ہلاک ہو گئے، مظاہرین فوجی بغاوت میں معزول کیے گئے صدر محمد مرسی کی بحالی کا مطالبہ کر رہے تھے۔
عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ اخوان المسلمین کے حامی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس فوری طور پر حرکت میں آگئی۔ یہ مظاہرے قاہرہ، اسماعیلیہ، الیگزینڈریا اور غیزا میں ہوئے۔
اس سے قبل، حکام نے انتباہ جاری کیا تھا کہ وہ اخوان کی طرف سے مزید احتجاج کو برداشت نہیں کریں گے۔ گذشتہ ماہ فوج کے گماشتہ حکمرانوں نے اخوان المسلمین کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا تھا۔
مصر کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ مرنے والوں کا تعلق قاہرہ سے ہے.
120 سے زیادہ حکومت مخالف مظاہرین کو گرفتار کیے جانے کی اطلاعات بھی ملی ہیں۔
فوج کی حمایت یافتاہ عبوری حکومت دہشت گرد تنظیم قرار دیے جانے کے فیصلے کو اخوان المسلمین کے سینکڑوں رہنماؤں اور ارکان کو گرفتار کرنے کے لیے استعمال کر رہی ہے۔
.......
/169