ابنا: ایران کے ریڈیو و ٹیلی ویژن کے ادارے کے ڈائریکٹر جنرل سید عزت اللہ ضرغامی نے ایران کے شمالی صوبے مازندران کے دس ہزار شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے حوالے سے منعقدہ کانفرنس میں تاکید کی کہ امریکہ اور دیگر سامراجی ممالک کی مزاحمت و شہیدوں کی فرھنگ و ثقافت سے تشویش ، ایران کی پر امن جوہری سرگرمیوں کے خلاف ان کی بہانہ بازیوں کی اہم ترین وجہ ہے۔ ایران کے ریڈیو ٹیلی ویژن ادارے کے سربراہ "سید عزت اللہ ضرغامی" نے مغربی ممالک کے آزادی بیان کے دعوؤں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مغرب ایسی حالت میں آزادی بیان کا دعوی کررہا ہے کہ اس نے ایران کے تمام ٹیلی ویژن چینلوں کو سیٹلائٹ سے حذف کردیا ہے۔ سید عزت اللہ ضرغامی نے مزید کہا کہ آزادی تمام دنیا میں باقاعدہ طور پر تسلیم شدہ ہے ، لیکن تمام تر نعروں کے باوجود سامراجی ممالک اس حوالے سے قوانین و عالمی معاہدوں کے بر خلاف عمل کرتے ہیں۔
.....
/169