ابنا: ایران کے وزیرخارجہ "محمد جواد ظریف" نے آج لبنان کے وزیر خارجہ "عدنان منصور" کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں کہا کہ بیروت میں ایران کے سفارت خانے کے سامنے دھشتگردانہ حملے کہ جس کے نتیجے میں ایران کے دو سفارت کاروں سمیت درجنوں لبنانی شہید و زخمی ہوئے کے حقیقی عامل کے کردار کو دیکھتے ہوئے ، ایران یہ چاہتا ہے کہ بیروت میں اس دھشتگرد سرغنہ سے ہونے والی باز پرس میں تعاون کے لئے ایران ایک وفد روانہ کرے۔ لبنان کے وزیر خارجہ نے بھی اس ٹیلی فونی گفتگو میں امید ظاہر کی کہ لبنان میں اس دھشتگرد اور دیگر دھشتگردوں کی گرفتاری کے ساتھ اس ملک اور علاقے میں سیکورٹی کے بہتر مواقع پیدا ہوں گے۔ "عدنان منصور" نے اسی طرح اس مسئلہ میں تعاون کے لئے ایران کی آمادگی کے اعلان کی قدردانی کی۔
.......
/169